Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی، اسٹیون اسمتھ

سڈنی... آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ سیریز میں تمام مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا اور غلطیوںسے گریز مسلسل کامیابیوں کی وجہ بنا۔ ہم نے بڑے اسکور کئے ۔ بولرز اپنا کام موثر انداز میں کرتے رہے۔ فیلڈرز نے بھی اہم کیچز ڈراپ کرنے کی غلطی سے گریز کیا۔ یوں مجموعی شاندار کارکردگی اس بڑی فتح کا سبب بنی۔ اسٹیون اسمتھ نے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مہمان ٹیم کی جانب سے اچھے کھیل نے بھی ہمیں زیادہ بہتر کارکردگی پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہ اب ہمیں دورہ ہند کا چیلنج درپیش ہے۔ پاکستان کیخلاف ان کامیابیوں کو پس پشت ڈال کر ہند میں فتوحات کیلئے حکمت عملی پر غور شروع کردیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہند میں سیریز یقینی طورپر مشکل ہوگی کیونکہ جس قسم کی وکٹوں پر کھیلنے کے عادی ہیں ہند میں اس سے بالکل مختلف وکٹیں ملیں گی۔ اسپن بولنگ کا مقابلہ بھی بڑا امتحان ہے۔ 

 

شیئر: