Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں صفائی کارکن جاں بحق،ساتھی زخمی

بحرین.... ٹریفک حادثے میں صفائی کارکن جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا ۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ بحرینی اخبار کے مطابق حادثہ شارع المحزورہ پر اس وقت پیش آیا جب وہاں ایک تیز رفتار گاڑی جسے ایک خاتون چلا رہی تھی قابو سے باہر ہو گئی جو وہاں صفائی کرنے والے کارکنوں پر چڑھ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ پولیس نے ذمہ دار خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ 

شیئر: