Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں فائر لارم کی تنصیب لازمی ہو گی

دبئی ..... شارجہ میںرہنے والوں کو اپنے گھروں میں فائر الارم نصب کرنا لازمی ہو گا۔ محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر کرنل سامی النقبی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام گھروں میں فائر الارم کی تنصیب کا مقصد لوگوں کی حفاظت ہے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں بروقت آگاہ ہو تے ہوئے فوری اقدامات کئے جاسکیں ۔ النقبی نے مزید کہا کہ 2018 میں فائر الارم کی ہر گھر میں تنصیب لازمی ہو گی جبکہ رواں بر س یہ عمل اختیاری ہے ۔ اس ضمن میں شارجہ کی 2 معروف کمپنیوں کو اس کا لائسنس جاری کیا گیاہے جو لوگوں کو اس قانون کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کریں گی ۔ 

شیئر: