Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کےلئے رشوت لینے والے گرفتار

دبئی ........ ڈرائیونگ لائسنس کے لئے رشوت لینے کے الزام میں 3 اہلکاروں پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ۔ ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کےلئے 5 ہزار درہم رشوت طلب کی تھی ۔ دبئی پولیس میں تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ادارہ ٹریفک میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کےلئے رشوت طلب کر رہا ہے ۔تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزمان کی تعداد 3ہے جن میں ایجنٹ بھی شامل ہے جس کے ذریعے رقم کی لین دین کا کام ہوتا ہے ۔ پولیس نے تینوں افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت کے سپر د کر دیا جہاں مقدمہ کی سماعت ہو گی ۔ 

شیئر: