Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میٹرو میں خواتین کو چاقو رکھنے کی اجازت

نئی د ہلی ... قومی دارالحکومت میں چھیڑ خانی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی۔ ایسے زیادہ واقعات میٹرو سروس میں ہوتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی میٹرو انتظامیہ نے خواتین مسافروں کو چھوٹا چاقو ہمراہ رکھنے کی اجازت دے دی ۔ میٹرو سروس کی سیکیورٹی کے ذمہ دار نیم فوجی ادارے سینٹر انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے سینیئر افسر نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ خواتین مسافر اپنی حفاظت کیلئے 4 انچ سے کم لمبا چاقو اپنے ساتھ رکھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیمائش کے چاقو کی اجازت کافی غو روخوض کے بعد دی گئی ہے اتنا چھوٹا چاقو کسی قسم کا سیکیورٹی خطرہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ کیاگیا ہے کہ خواتین مسافر اپنے پاس لائٹر اور ماچس بھی رکھ سکتی ہیں ۔ 

 

شیئر: