Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹ بندش کیخلاف حیدرآباد میں کانگریس کا دھرنا

حیدرآباد..نوٹ بندی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کی جانب سے رنگاریڈی ضلع کے کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھراپردیش کی سابق وزیر داخلہ و کانگریس لیڈر سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ بڑی نوٹوں کی منسوخی سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نوٹ بندی کے بعد وزیر اعظم نے 50 دن مانگے تھے لیکن2 ماہ ہو گئے اب تک بینک سے رقم نکالنے کی حد میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ۔عوام کے مسائل میں کمی نہیں آئی ۔انہوں نے سوال کیا کہ ان 50 دنوں میں کتنا کالا دھن ملک کو لایا گیا۔ کالا دھن رکھنے والے کتنے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی یہ بار بار کہہ رہے ہےں کہ کانگریس کالا دھن لانے کی مخالف نہیں لیکن اس کےلئے صحیح طریقہ کار اور منصوبہ پر عمل کرنا چاہئے ۔

شیئر: