Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں سے جبری استعفیٰ کی کوئی شکایت نہیں ملی، وزیر محنت

بحرین ........ وزیر محنت جمیل حمیدان نے کہا ہے کہ وزارت کو نجی کمپنیوں کے خلاف کارکنوں کے جبری مستعفی ہونے کسی قسم کی تحریری شکایات موصول نہیں ہوئی ۔ وہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بعض نجی کمپنیوں کی انتظامیہ اپنے کارکنوں پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں جس سے انکا مقصد یہ ہے کہ کارکن از خود مستعفی ہوجائیں ۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر محنت نے کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ وزرات کو 2015 سے آج تک کسی کارکن کی جانب سے اس قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

شیئر: