Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان ٹی وی شو کے میزبان

ممبئی ...بالی وڈاداکار شاہ رخ خان ٹی وی پر چیٹ شو میں میزبان نظر آ سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ٹی وی سے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے کون بنے گا کروڑ پتی، کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں ، جیسے کچھ شوز کی میزبانی بھی کی۔ خبر ہے کہ شاہ رخ کا نیا چیٹ شو جلد آنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے شاہ رخ اسکرپٹ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شوکا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ۔ کسی بین الاقوامی شو کے فارمیٹ کے حساب سے اس شو کوبنایا جارہا ہے جو اس سال جون میں لانچ ہو سکتا ہے۔ 

 

شیئر: