Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آواز دیجئے روبوٹ حاضر

  لاس ویگاس..... یہاں کنزیومر الیکٹرانکس کی نمائش شروع ہوچکی ہے جس میں دیگر مختلف چیزوں کے علاوہ اسمارٹ قسم کے معاونین یا سسٹمز کے علاوہ جذباتی قسم کے روبوٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں خاص قسم کا اور بالکل نیا ایکس ایم جی واکر بھی رکھا گیا ہے جسے بیڈ پیک کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری چیزوں میں سینٹ بوٹ اور وڈیو ریکارڈ کرنے والے چشمے بھی شامل ہیں جنکی تیاری میں بی ایم ڈبلیو کی مخصوص ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ نمائش میں اشیاءکی تعداد ہزارو ںمیں ہے جیسے انکے انوکھے نام ہیں ویسے ہی انکی کارکردگی متنوع اور مختلف ہے۔ سب سے اہم مرکزیت اسمارٹ اسسٹنٹ نامی روبوٹس کو حاصل ہوئی جو ہر قسم کا کام کرنے اور حکم بجا لانے پر ہمہ وقت تیار نظر آتے ہیں۔ ڈیلی میل ڈاٹ کام نے جو اعدادوشمار جمع کئے ہیں ان میں یہ اسسٹنٹ بطور خاص اس لئے بھی قابل ذکر ہے کہ اسے انتہائی حساسیت کا حامل بنایا گیا ہے اور یہ اپنے صارف کے جذبات و احساسات کا بھی اندازہ لگا لیتا ہے جبکہ آواز کی مدد سے حرکت میں آنے والا ایک روبوٹ پیزا کا آرڈر دینے سمیت مختلف چھوٹے موٹے کام کرتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو نے اپنی ایسی جدید کار متعارف کرائی جس میں انٹل اور موبل آئی کا اشتراک شامل ہے۔
 

شیئر: