Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں،نکول کڈمین

لاس اینجلس... ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے کہا کہ جب میرے شوہر ٹیلی فون کال کا جواب نہیں دیتے تو فکر مند ہو جاتی ہوں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ جواب نہ ملنے پر بار بار کال ملاتی رہتی ہوں اور پیغامات بھیجتی ہوں۔نکول نے بتایا کہ یہ فکر مندی حقیقت میں میری شوہر کے لئے محبت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کیتھ کے ساتھ گزارا ہر پل میرے لئے خاص ہے،وہ بہت خیال رکھتے ہیں۔ اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔واضح رہے کہ کیتھ اربن اداکارہ کے دوسرے شوہر ہیں۔

شیئر: