Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسان کو اٹھا کر دوڑنے والا روبوٹ ڈھانچہ

  لاس ویگاس ..... چھوٹے بڑے طویل القامت اور پستہ قد قسم کے روبوٹس آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر اب یہاں بہت بڑا آہنی ڈھانچہ جو بظاہر خود بھی کسی روبوٹ کی شکل کا ہے۔ اینٹی روبوٹ کے نام سے سامنے آیا ہے اور یہ ڈھانچہ نہ صرف یہ کہ 20میل فی گھنٹے کی رفتا ر سے بڑی خاموشی سے دوڑتا ہے بلکہ دوڑتے وقت ایک انسان کو بھی اٹھا لیتا ہے۔ اسے کنٹرول کرنے کیلئے اس کے اندر ایک انسان بیٹھا ہوتا ہے جسے پائلٹ کہا جاتا ہے۔ وہ مشین کے بالکل وسط میں بیٹھتا ہے اسے کنٹرول کرنے کیلئے اپنے دونوں بازووں کو حرکت دیتا رہتا ہے۔ اس 14فٹ اونچے ڈھانچے کو تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈھانچہ 30کلو میٹر فی گھنٹے تک اپنی رفتار بڑھا سکتا ہے۔ سب سے دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ 7700پاونڈو زنی یہ اینٹی روبوٹ ڈھانچہ دوڑتے وقت کوئی آواز نہیں نکالتا اور بیحد خاموشی سے تیز تیز چلتا ہے۔ یہ ڈھانچہ لاس ویگاس میں سی ای ایس2017 نامی نمائش میں پیش کیا گیا جسے لوگوں نے بیحد حیرت اوردلچسپی سے دیکھا۔ یہ ڈھانچہ 30منٹ سے 2گھنٹے تک ایک وقت میں دوڑ لگا سکتا ہے۔ اسکی اونچائی 14فٹ ، چوڑائی 5فٹ اور وزن 3500کلو گرام ہے۔ اسکے اندر خاص طور پر تیار کئے گئے انجن لگائے گئے ہیں ۔ اس میں استعمال ہونے والی شاکس بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ انتہائی متاثر کن ڈھانچہ ہے جسے انجینیئر جوناتھن ٹیپٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا۔ اسکے پیر اور ہاتھ الفا کے نام سے بیان کئے جارہے ہیں اور اسکے چلنے میں ہائیڈرولک سسٹم کا بیحد عمل دخل ہے۔منتظمین کا کہناہے کہ نمائش کے بعد اسے صحرائی علاقوں میں لیجایا جائیگا جہاں اس کی دوڑ کی اصل آزمائش ہوگی۔
 

شیئر: