Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزل کاریں آلودگی پھیلاتی ہیں

لندن .....انٹرنیشنل کونسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن نامی ادارے کے سائنسدانوں اور انجینیئروں نے فن لینڈ اور جرمنی میں چلنے والی گاڑیوں سے نکلنے والی نقصان دہ گیس او راسکے نتیجے میں ماحولیات کی خرابی اور آلودگی کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ آج کے دور میں ڈیزل سے چلنے والی لاریاں اور گاڑیاں 210ملی گرام فی کلو میٹرزہریلی گیس خارج کرتی ہیں۔ ڈیزل کاروں سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کی مقدار 500ملی گرام تک ہوتی ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مصنف اور مرتب کرنے والے راکیل منسریف کا کہناہے کہ نائٹروجن گیس کا اخراج گاڑیوں کے سائز اور انکے حجم کے مطابق ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں زیادہ زہریلی گیس خارج کرتی ہیں اور فضا کو مکدر اور آلودہ بنادیتی ہیں۔ تجربے سے یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی کہ نائٹروجن گیس خارج کرنے والی کاریں اس وجہ سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں کہ ان میں استعمال ہونے والا ڈیزل اپنی مشملات کے اعتبار سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سے آلودگی زیادہ بڑھتی ہے۔
 

شیئر: