Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ: ٹی ٹوئنٹی میں مزید 4میچوں کا فیصلہ

 
 لاہور بادشاہ  پہلے 10اوورز کی اوسط کی بنیاد پر فاتح قرار، ابہاءصناعیہ ،فیصل آباد رائلز اورکھوکھر کلب نے اپنے میچ جیت لئے،  سہیل، اعجاز، عرفان اور مدثر کا عمدہ کھیل
 
جی ایس ایوب
 
سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون اور عسیر کرکٹ لیگ کے زیر انتظام دوسرے ایس سی سی ٹورنامنٹ کے مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ابہاءصناعیہ نے الحرمین کو 37رنز سے شکست دےدی۔ ابہاءصناعیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 180رنز بنائے جس میں مرزا سہیل امجد نے 63ندیم ملک نے 47، سید افضل نے 15، احسن شہزاد نے 10رنز بنائے ، احمد الیاس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5محمد عثمان نے 2 اور حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین کی ٹیم نے 9وکٹوں پر 143رنز بنائے۔ ارشد نے 33، حفیظ نے 27، شہریار نے 24اور زین انور نے 14رنز بنائے۔ احسن شہزاد نے 3، طیب ملک ، جعفر صادق اور محمد بوٹا نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔ مرزا سہیل مین آف دا میچ قرار پائے۔
فیصل آباد رائلز نے سعودی جرمن اسپتال کو 4وکٹوں سے شکست دے دی، سعودی جرمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 158رنز بنائے ۔ منیر نے 61، مرزا وقاص نے 51، شبیر نے 16رنز بنائے عدنان اور شکیل بٹ نے 2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد رائلز نے مطلوبہ اسکور 18.4اوور زمیں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اعجاز ملک نے 70، عقیل جٹ نے 32، ارسلان افضل نے 22رنز بنائے۔ سعودی جرمن کی جانب سے آصف ابرار اور ندیم نے 2، 2، ابرہیم اور عثمان احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اعجاز ملک کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ 
لاہور بادشاہ اور فیصل آباد کنگز کے درمیان کھیلا گیا ٹورنامنٹ رولز کے مطابق کم روشنی کی وجہ سے پہلے 10اوورز کی ایوریج کی بنیاد پر لاہور بادشاہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ لاہور بادشاہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے۔ عرفان وکی نے عمدہ 71، ارسلان نے 33، فیضان نے 31، زیب بٹ نے 29رنز بنائے۔ باسط، عمر اور مدثر نے 2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد کنگز نے 17اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے جس میں ابرار حسین نے 43عثمان رسول نے 38، بابر نے 20، راجہ عمران نے 15رنز بنائے۔ طاہر خواجہ نے 3، ثقلین نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عرفان شاہ کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
آخری میچ میں کھوکھر کلب نے فرینڈز الیون کو 55رنز سے شکست دے دی۔ کھوکھر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے ۔ نسیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89، منظور حسین نے 88، شمریز نے 19، زاہد نے 7رنز بنائے ۔ فرینڈز الیون کی جانب سے انیس ، رشید، شامیر اور انعام الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں فرینڈز الیون کی ٹیم 3وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔ انعام الحق نے عمدہ 90، انیس نے 47، اشرف نے 12رنز بنائے۔ کھوکھر کلب کی جانب سے منظور حسین ، زاہد اور مدثر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مدثر حسین کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
******

شیئر: