Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدھو کی کانگریس میں شمولیت متوقع

نئی دہلی... سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستداں نوجوت سنگھ سدھو کی کانگریس میں شمولیت کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سدھو جو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے اختلاف کے بعد اپنی اہلیہ سمیت گزشتہ سال بی جے پی سے الگ ہوگئے تھے اب عام آدمی پارٹی سے سیاسی مذاکرات میں مصروف تھے جو اچانک ختم ہوگئے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھو کی کانگریس میں شمولیت متوقع ہے۔ کانگریس پارٹی سدھو کو یہ پیشکش کرے گی کہ وہ چاہیں تو مشرقی امرتسر کی نشست سے الیکشن لڑیں جس پر حال تک ان کی اہلیہ نوجوت کور سدھو منتخب ہوتی چلی آرہی ہیں تاہم انہیں یہ چھوٹ بھی دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو امرتسر سے لوک سبھا کا انتخاب لڑیں۔ واضح ہو کہ کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے ستلج جمنا لنک کنال کے مسئلہ پر اختلافات کی بناءپر اپنی نشست چھوڑ دی تھی۔ 

شیئر: