Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرجا گھر اور مسجد کیلئے چندہ دونگا، السیسی

القاہرہ۔۔۔۔۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس جنوری 2018کے دوران مصر کے نئے دارالحکومت میں عظیم الشان گرجا گھر اور شاندار مسجد کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے قاہرہ کے بڑے گرجا گھر میں مذہبی پروگرام میں شرکت کے موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ گرجا گھر اور مسجد کی تعمیر میں سب سے پہلا چندہ دینے والے وہ خود ہونگے۔گرجا گھر پہنچنے پر صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ السیسی نے اسٹیج پر پہنچنے سے قبل گرجا گھر عبادت کیلئے آنیوالوں سے مصافحہ کیا۔ کچھ دیر وہ قبطیوں کے پوپ کے برابر بیٹھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ محبت آپ بھی کرتے ہیں اور ہم بھی ۔ قبطیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہ مصری حکومت اگست 2013کے دوران اخوانیوں کے دھرنے ختم کرانے کے بعد پرتشددسرگرمیوں سے متاثرہ تمام گرجا گھروں کی اصلاح و مرمت کرادی۔

شیئر: