Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یروشلم، ٹرک نے 4اسرائیلی فوجیوں کو کچل دیا

تل ابیب... اسرائیل میں تیز رفتار ٹرک نے فوجیوں کے ایک گروپ کو کچل ڈالا۔ 4 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایک امدادی کارکن نے بتایا پولیس ممکنہ طور پر دہشت گردانہ حملے کے طور پر اس کی تحقیقات کررہی ہے۔ یہ واقعہ یروشلم میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوجی ایک بس سے اتر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک ان کے اوپر چڑھ گیا۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں 3خواتین فوجی اہلکار شامل ہیں۔ ستمبر 2015 سے اب تک فلسطینیوں کی جانب سے چاقووں اور گاڑیوں کی مدد سے ایسے حملوں میں مجموعی طور پر 40 اسرائیلی ہلاک ہو چکے جب کہ اس دوران 229 فلسطینی بھی مارے گئے۔

 

شیئر: