Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی ٹیکسی کے صارفین کےلئے سہولت میں اضافہ

دبئی ....... پبلک ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیلی فون ٹیکسی کے صارفین کی سہولت کے پیش نظر مزید اسٹیشنز کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق ٹیلی فون ٹیکسی میں مستقل بنیادوں پر رجسٹر ڈ صارفین اپنی سہولت کےلئے ایک سے زائد مقامات کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس سے انہیں یہ سہولت ہو گی کہ وہ متعدد مقامات سے فوری ٹیلی فون ٹیکسی حاصل کر سکیں گے ۔ اس سے قبل رجسٹرڈ صارفین کےلئے ایک ہی مقام کی سہولت فراہم کی گئی تھی جسے بڑھا کر 3 مقامات کیا گیا ہے جن میں گھر ، دفتر کے علاوہ تیسرے مقام کا بھی اختیار موجود ہے۔ ان مقامات کو کمپنی کے نیٹ ورک میں درج کرنے کے بعد وہ مخصوص ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکسی طلب کر سکیں گے ۔ 
 

شیئر: