Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی بولر ہیزل وڈ پہلا ون ڈے نہیں کھیلیں گے

برسبن... آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ کو ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کیخلاف ٹیم کا حصہ بنایا تھا لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں پہلے ون ڈے میں آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ سیزن میں جوش ہیزل وڈ 300 سے زائد اوورز کرا چکے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں اتنی زیادہ بولنگ کا بوجھ اٹھانے والے فاسٹ بولر کیلئے آرام ضروری ہوگیا اسلئے انہیں پہلے ون ڈے میں شامل نہیں کیاگیا۔ ہیزل وڈ اگرچہ پوری طرح فٹ ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ ان کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی۔ آسٹریلوی ٹیم نے اب ہند کا دورہ کرنا ہے اور یہی کوشش کی جارہی ہے کہ تمام کھلاڑی سپر فٹ ہوں تاکہ ہند کے موسم اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں تاخیر نہ ہو۔ ہیزل وڈ اتوار کو جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 3 بولرز میں جگہ بنا چکے ہیں۔ 
 

شیئر: