Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوکووچ نے نئے سال کا کامیاب آغاز کردیا

دوحہ... سابق عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے نئے سال کا آغاز قطر اوپن میں اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ کرتے ہوئے عالمی نمبر ون برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر ان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ بھی توڑ دیا ۔ قطر اوپن کے فائنل میں ڈوکووچ نے 6-3 ، 5-7اور 6-4 سے شکست دے کر ٹرافی اور2 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بھی جیت لی۔ انہوں نے 3 گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرکے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے آسٹریلوی اوپن کیلئے اپنے عزائم کا اظہار کردیا ۔ ڈوکووچ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے بھی دفاعی چیمپیئن ہیں جو انہوں نے گزشتہ سال اینڈی مرے کو شکست دے کر جیتا تھا۔ اس کامیابی کے ذریعے ڈوکووچ نے مرے کی مسلسل 28 کامیابیوں کا سلسلہ بھی توڑا۔ یوں انہوں نے خود سے عالمی نمبر ون اعزاز چھیننے والے برطانوی ٹینس اسٹار کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔ 
 

شیئر: