Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی میں اب کوئی تنازع نہیں، ملائم سنگھ

 لکھنو... سماجوادی پارٹی کے بانی سابق صدر اور سینیئر سیاستداں ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ اب پارٹی میں کوئی تنازع نہیں ۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ان کے بیٹے اور ریاستی وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی طرف سے انہیں قومی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے میں ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا۔ ملائم سنگھ اپنے بھائی شیوپال یادو کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں اپنے ہمدردوں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی ویواد نہیں ہے۔ کارکنوں سے خطاب کے بعد وہ دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ الیکشن کمیشن سے مل کر یہ مطالبہ بھی کریں گے کہ آئندہ مہینے اسمبلی انتخابات میں ان کے گروپ کو پارٹی کا روایتی انتخابی نشان سائیکل الاٹ کیا جائے۔ واضح ہو کہ 2 جنوری کو اکھلیش کے حامیوں نے انہیں ملائم سنگھ کی جگہ پارٹی کا قومی صدر مقرر کیا تھا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے کی سیاسی لڑائی ختم ہوتی نظر نہیں آرہی۔ اب دونوں گروپ پارٹی کے انتخابی نشان کیلئے ایک دوسرے کیخلاف بھرے بیٹھے ہیں۔ 

 

شیئر: