Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئل اینڈ گیس سیکٹر سی پیک کا حصہ نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد... وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر کو سی پیک کا حصہ بنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ۔ او جی ڈی سی ایل ٹیم کے چین جانے سے قبل مشاورت نہیں کی گئی۔ پٹرولیم سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی کوشش جاری رہے گی۔ خصوصی انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل چین کی کمپنی بول جی سی ایل سے مشاورت کرے گی۔پاکستان میں انہیں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں ترغیب دے گی یہ کمپنی پہلے ہی ایتھوپیا میں بھی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں کام کررہی ہے ۔چین کو آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کا فیصلہ بیجنگ میںاجلاس میں ہوا تھا۔ اجلاس میں ملک کے چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے میں آئل اینڈ گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔انہیں قابل استعمال لانے کیلئے چینی کمپنی کو موقع فراہم کرینگے۔

شیئر: