Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابن الہیثم اسلامک اسکول میں کیریئر گائیڈنس پروگرام

 
 سلیم شیخ نے بچوں کو کیریئر پر مفید معلومات سے نوازا۔ سیر حاصل گفتگو کی 
 
بحرین (ابو زید نعمان) ابن الہیثم اسلامک اسکول بحرین میں کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 10ویں جماعت سے لیکر بارہویں تک طلباءاور طالبات نے شرکت کی۔ ٹیکسلا یونیورسٹی سے آئے سلیم شیخ نے بچوں کو کیریئر پر مفید معلومات سے نوازا۔ سیر حاصل گفتگو کی جس میں انہوں نے کیریئر میں کامیاب ہونے کے لئے ممکنہ پریشانیوں اور انکے حل کا تذکرہ کیا اور مستقبل میں آنے والے کورس اور تعلیم کے نئے راستے دکھائے۔ آخر میں تمام طلباءاور طالبات کے سوالات کے جواب دیئے۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر انیس احمد نے مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ تمام شعبہ جات کے اساتذہ اور معلمات موجود تھیں۔
 

شیئر: