Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن ملازمہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، وزارت داخلہ

  اسلام آباد.... اسلام آباد پولیس نے کمسن ملازمہ طیبہ کو بمعہ والدین اسلام آباد کے نواحی علاقے سے بحفاظت تحویل میں لے لیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تفتیش جاری ہے ۔ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے۔اس سے قبل پولیس نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ کو پولیس نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ طیبہ بازیاب نہیں ہوئی بلکہ اسے قریبی عزیزوں نے پولیس کے حوالے کیا اور بچی کے ہمراہ اسکے پہلے والدین بھی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچی طیبہ کا پیر کو پمز میں میڈیکل چیک اپ ہوگا جس کے بعد 11جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔ کمسن ملازمہ پر تشدد کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب تشدد زدہ بچی کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔
 

شیئر: