Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 21اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا ، ناسا

نیویارک .... امریکی ماہرین فلکیات اور ناسا کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 21اگست 2017ءکوامریکہ میں مکمل سورج گرہن ہوگا۔ جسے کروڑوں افراد دیکھ سکیں گے۔ واضح ہو کہ 21اگست 2017ءکو پیر کا دن ہوگا۔آخری مرتبہ 1918ءمیں یہاںاتنا مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔ناسا نے اب نظر آنے والے گرہن کی جو تفصیلات جاری کی ہیں اس کے مطابق یہ سورج گرہن ریاست اوریگن سے جنوبی کیرولینا تک بطور خاص نمایاں نظر آئیگا اور اسکی امکانی گزرگاہ اور اسکے آس پاس رہنے والے اسے واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔ واضح ہو کہ سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا سایہ پوری طرح سے سورج کے سامنے آجاتا ہے۔ اب جو اس گرہن کے نظر آنے کی تاریخ بتائی گئی ہے اسکے لئے ناسا کے لونار ریکنائیسنس اور بیچر یا ایل آر او کی فراہم کردہ تفصیلات اور اعدادوشمار سے کام لیا گیا ہے اور پھر اس سے کرہ ارض کی بالائی سطح کے بارے میںموجود معلومات سے تطبیق کرکے دیکھا گیا ہے۔اس نقشے کو تیار کرنے کیلئے گرین بیلٹ میری لینڈ میں قائم اسپیس فلائٹ مرکز کی دوربین سے بھی مدد لی گئی ہے۔ گرہن زدہ سورج کی ممکنہ گزر گاہ پر پڑنے والے پہاڑ اور وادیوں میں یہ گڑھے کئی سیکنڈز تک نظرآتے رہیں گے اوراس دوران واشنگٹن کے ایک کنارے سے ہوتا ہوا ڈینوور، کولوراڈو، جیکسن، مسی سیپی، اورلانڈو اور فلاڈیلفیا سے گزرے گا اور پھر فلوریڈا کے ساحل سے آگے نکل جائیگا۔
 

شیئر: