Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن

بھونیشور ..... ڈاکٹروں نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن کرکے مقامی بچے کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے جو بظاہر کامیاب نظرآرہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مریتھی اونجے داس، ہائیڈروسیفلس نامی بیماری سے دوچار ہے او راسی بیماری کی وجہ سے اسکاا سر اتنا بڑا ہوچکا تھا کہ ا سے دنیا کا سب سے بڑے سر والا بچہ کہا جاتا تھا۔ ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کے بعد اس بچے کے سر سے 3 لیٹرفاسد مواد نکال باہر کیا ہے ۔ اب اسکے سر کا حجم 95سینٹی میٹر سے 70سینٹی میٹر رہ گیا ہے۔ اس آپریشن کو سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور سرجنوںکے اس بات پر شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بہت مشکل کام انجام دیا جس کے لئے انہیں برسوں یاد رکھا جائیگا۔ آپریشن کے بعد بھی اسکا خاص علاج ہوتا رہا۔ سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ بھونیشور کے ایمز اسپتال کے ڈاکٹر دلیپ پریدا تھے۔ جنہوں نے بچے کو 20نومبر کو اپنے اسپتال میں داخل کیا تھا۔ تفصیلی معائنے کے بعد اس پیچیدہ آپریشن کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ اب بچے کے سر میں ا خاص قسم کا اسٹنٹ شا مل کیا گیا ہے جو پوری طرح سے کام کام کررہا ہے اور اسکی مدد سے بچے کی حالت کافی بہتر ہوچکی ہے۔ اب اسکی حالت کو اطمینان بخش کہا جاتا ہے کیونکہ علاج کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

شیئر: