Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں کیمپ پر حملہ ،3ہلاک

سری نگر.. کشمیر میں پیر کی صبح ہندوستانی جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ حملے میں 3 اہلکارہلاک ہوگئے۔ اکھنور کے گاوں بٹل میں واقعہ پیش آیا۔ ہندوستانی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق حملہ جنرل ریزرو انجینئر فورس کے کیمپ پر کیا گیا جسے بارڈر روڈ منیجمنٹ (بی آر او) کا سب سے اہم محکمہ تصور کیا جاتا ہے۔جی آر ای ایف کا کام سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانا اور ان کی حالت کو ٹھیک رکھنا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا دو سے تین مسلح افراد نے علی الصباح حملہ کیا ، 3مزدور ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کریک ڈاون شروع کردیا۔ذرائع نے الزام لگایا کہ حملہ آور سرحد پا ر سے آئے تھے ۔

 

شیئر: