Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلی میں پراسرار یو ایف او

سانتیاگو ، چلی .....چلی میں اب سے2 سال قبل جو پراسرار چیز فضا میں نظر آئی تھی اسکی حقیقت کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔ سرکاری ادارے اس دوران مسلسل اس کوشش میں رہے ہیں کہ اس کی حقیقت جانی جائے۔ کہا جاتا ہے کہ جب یہ پراسرار سی شے جسے یو ایف او کا نام دیا جاتا ہے نظرآئی تھی تو وہ فضا میں اڑان بھر رہی تھی اور اس سے کوئی مائع بھی خارج ہورہا تھا۔ اس وقت یہ بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر کا تعاقب کرتی ہوئی نظر آئی تھی۔ اسکے بعد سے چلی کی بحریہ نے اس کی حقیقت جاننے کے لئے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا تھا مگر2 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مقامی سائنسدان اسکی اب تک کوئی تاویل یا توضیح پیش نہیں کرسکے ہیں۔ جو تصاویر اس حوالے سے جاری ہوئی تھیں وہ بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ہوابازوں نے اپنے کیمروں میں محفوظ کی تھیں مگر یہ تصاویر چلی کے راڈار سے اوجھل رہی تھیں۔ خلائی تحقیق کے سرکاری ادارے سی ای ایف اے اے کو اسکی حقیقت جاننے کا کام سونپا گیا تھا مگر وہ بھی حقیقت جاننے میں ناکام رہی۔ جس وقت یہ پراسرار چیز دیکھی گئی وہ زمین سے تقریباً35یا 40میل دور تھی ہوابازوں نے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر انفراریڈ کی مدد سے فوراً اس کی تصاویر اتار لی تھیں۔ پراسرار چیز دیکھنے والے ہوابازوں نے متعدد بار اس یو ایف او سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملنے پر یہ سلسلہ منقطع کردیا گیا تھا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا کہناتھا کہ جس وقت یہ چیز نظر آئی تھی اس وقت چلی کی فضاوں میں نہ تو کوئی فوجی طیارہ اڑ رہا تھا اور نہ ہی سول طیارہ نہ کوئی ہیلی کاپٹر اس لئے اسے پراسرار سمجھا گیا اور اسکی چھان بین شروع کردی گئی تھی۔
 

شیئر: