Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سالہ بچی کے گردے میں ولمز ٹیومر

  لکھنو .... یوپی میں 3سال کی ایک بچی انتہائی خطرناک قسم کی بیماری میں مبتلا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ سہانا نامی یہ بچی کے گردے میں ہوجانے والے” ولمز ٹیومر“ کا شکار ہے جو سرطان کی خطرناک مگر بچوں کیلئے عام سی بیماری ہے۔ گردے کی اس رسولی کا سائز ساحل پر کھیل کود میں استعمال ہونے والی بیچ بال کے سائز کے برابر ہے اور اعدادوشمار کے مطابق سرطان میں مبتلا 90فیصد بچے اس ولمز ٹیومر کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ ایک ایسا سرطان ہے جو گردے اور پیٹ سے شروع ہوتا ہے اور پورے جسم کو متاثر کرتا ہے۔ بچی چتراکوٹ دھامکاروی قصبے سے تعلق رکھتی ہے۔اسکی دو ، تین تصاویر اسپتال ذرائع نے جاری کی ہیں۔ اس سے بچی کی حالت زار کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں سہانا سڑک کے کنارے اپنے کسی عزیز کی گود میں سوار ہے جس میں گیند نما ٹیومر نے اسکے پورے جسم کو گھیر رکھا ہے۔ صورتحال کی وجہ سے یہ بچی ٹھیک سے کپڑے بھی نہیں پہن پاتی جبکہ دوسری تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ بچی کے علاج کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور سرجری سے قبل ہونے والا ٹیسٹ بھی دے چکی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ بچی کو اس مصیبت سے آپریشن کے بعد نجات حاصل ہوجائیگی۔
 

شیئر: