Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکشن فلموں میں کام کا موقع نہیں ملا،شاہ رخ

ممبئی... بالی وڈاداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کو خواتین کا احترام کرنے کی تلقین کریں۔بنگلور میں حالیہ واقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ غلط اور شرمناک حرکت ہے۔ ماں باپ کو اپنے بیٹوں کو بتاناچاہئے کہ خواتین کی کیسے عزت کی جاتی ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ مجھے اچھی ایکشن فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم رئیس کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم میں شاہ رخ اسمگلر کے کردار میں ہیں۔ شاہ رخ ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ نے کہا کہ فلم رئیس میں کام کرنے میں بہت مزہ آیا حالانکہ وہ رئیس میں اپنے کردار جیسا اصل زندگی میں بالکل نہیں۔ 

شیئر: