Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیری پوٹر کی فلم کا مکان برائے فروخت

لندن ..... برطانیہ کے 10نمایاں اور مشہور اور مقبول قسم کے مکانات اور ولاز سال نو میں برائے فروخت رکھے گئے ہیں جو بیحد قیمتی ہیں۔ پراپرٹی ویب سائٹ رائٹ موو کے مطابق ایسے مکانات کی قیمت تقریباً2کروڑسے5کروڑ 50لاکھ پونڈتک ہے۔ ایسے قیمتی مکانات میں شارپ شائر میں واقع5کمروں پر مشتمل ایک کاٹیج سے لیکر لندن شہر میں 7بیڈ روم والا ایک ٹاون ہاوس شامل ہے۔ برائے فروخت 10ممتاز اور مشہور املاک ہیں۔ پراکٹیل کی پراپرٹی شامل ہے جسے ہیری پوٹر سیریز کی مشہور فلم ”ہیری پوٹر اینڈ فلاسفر میں اسٹون میں دکھایا جاچکا ہے۔ یہ مکان یا پراپرٹی ایک غار کے اندر اور باہر کے کچھ حصوں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس طرح ایٹن اسکوائر کا ایک مشہور مکان بھی برائے فروخت اور مہنگا ہے۔ جو میکبکر پوما کے علاقے میں واقع اس میں 6باتھ روم اور ایک سوئمنگ پول بھی ہے اور یہی وہ مکان یا جائداد ہے جسکی قیمت 5کروڑ 50لاکھ پونڈ مقرر کی گئی ۔

شیئر: