تازہ ترین



سیکشن: ڈائجسٹ

سویڈن کے محل میں آسیب کا ڈیرہ

shadow
  اسٹاکہوم .... سویڈن کی ملکہ سلویا کے بیان کے مطابق شاہی خاندا ن کے ایک محل میں جنوں اور بھوتوں نے ڈیرہ ڈالدیا ہے مگر ڈیرہ ڈالنے والی بدروحیں بدمعاش اور دشمن ہیں بلکہ دوست ہیں . انہوں نے اب تک کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے بلکہ سلویا نے دستاویزی فلم میں جو ایک دن قبل ہی جاری ہوئی ہے بتایا کہ ان جنوں وغیرہ نے ڈورتھیم محل میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے تاہم یہ سب احساسات کی بات ہے ویسے بھی دوست جنون کا تصور بہت دلچسپ اور دلفریب ہے تاہم اسکے بارے میں باتیں کرتے ہوئے قدرے سنسنی کا احساس بھی ہوتا ہے۔ ملکہ سلویا نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ انہوں نے ذاتی طور پر ان جنوں کو دیکھا ہے او رانکی موجودگی کا احساس بھی کیا ہے۔ واضح ہو کہ ملکہ نے جس محل میں بھوتوں اور آسیب کی بات کی ہے وہ ایک جزیرے میں واقع ہے۔ جو بنیادی طور پر شاہی خاندان کی ذاتی رہائش بھی تھا جو 16ویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا اور یونیسکو نے اب اس محل کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ یہ محل 1981ءمیں بھی شاہی خاندان کے افراد کی رہائش کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔
1