Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجن رام پال شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی..... بالی وڈ اداکار ارجن رام پال زخمی ہوگئے۔ ارجن رام پال کو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آنکھ پرزخم آیا ہے تاہم ان کی چوٹ شدید نہیں ۔ ارجن رام پال نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ایک آنکھ سے دیکھنے میں تکلیف ہے تاہم وہ جلد صحت یاب ہوجاونگا۔ انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ آنکھ پر چوٹ لگنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ ایک بحری قزاق کو دنیا ایک آنکھ سے کیسی نظر آتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ سے شوبز سرگرمیاں شروع کرونگا۔
 

شیئر: