Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21دن میں کسی عادت کو اپنائیے اور ترک کیجئے

  لندن .... انسان اپنی عادات سے بہت کچھ حاصل بھی کرسکتا ہے اور گنوا بھی سکتا ہے۔ تجربات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ انسان اپنی عادات میں مہارت حاصل کرلے تو اسکی زندگی کی باگ ڈور بہت اچھی طرح سنبھال سکتا ہے اور اسکے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم جن عادات میں مبتلا ہیں وہ کب اور کیسے شروع ہوئیں اور ذہن میں ا س شدت سے رچ بس گئی ہے کہ اس سے انحراف مشکل ہوجاتا ہے۔ کچھ عادات حیرت انگیز حد تک دلچسپ ہوتی ہیں۔ ان عادات میں انگلیوں کے ناخن چبانے کی عادت سب سے نمایاں ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہناہے کہ کسی بھی عادت کو مستقل طورپر اپنانے یا ہمیشہ کیلئے ترک کرنے کیلئے صرف 21دن درکار ہوتے ہیں اب جبکہ دوسروں کے ذہن میں جھانکنا بھی ممکن ہوتا جارہا ہے اور نیورو سائنس کے طفیل تمباکو نوشی ، دروغ گوئی ، دانتوں کو بار بار برش سے صاف کرنے کی عادت کو پرکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
 

شیئر: