Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان کرکٹر شاہ پور زدران حملے میں بچ گئے

کابل.... کابل میں گزشتہ رات افغان فاسٹ بولر شاہ پور زدران کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں وہ بال بال بچ گئے ۔ شاہ پور زدران کا شمار افغانستان کے کامیاب کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے 2015 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں وننگ شاٹ لگا کر ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ۔ واضح رہے کہ شاہ پور زدران کو اس سے قبل بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔دریں اثناءشاہ پور زدران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں حتیٰ کہ طالبان بھی اس کے حق میں ہیں۔ ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے۔
 

شیئر: