Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بینک سندھ طاس معاہدہ بچائے ، پاکستان

 واشنگٹن..... پاکستان نے ورلڈ بینک سے کہا ہے کہ وہ نئی دہلی کے اعتراضات کے باوجود ہند کے ساتھ آبی تنازع میں ثالثی کا عمل دوبارہ شروع کرے۔ پا کستا نی حکام نے زور دیا کہ صرف ثالثی ہی سندھ طاس معاہدے کو بچاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈ بینک نے پاکستان اور ہند سے کہا تھا کہ وہ جنوری کے آخر تک اس بات کا فیصلہ کرلیں کہ وہ تنازع کو کس طرح حل کرنا چاہتے ہیں۔1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ اختیار ہے کہ وہ باقاعدہ درخواست جمع کرانے کے 60 دن بعد ثالثی عدالت کے قیام کا مطالبہ کرسکے ۔حالیہ تنازع 2 ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کشن گنگا اور رتلے کی وجہ سے سامنے آیا۔ ہند انہیں ان دریاوں پر بنا رہا ہے جن کے پانی پر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق ہے۔ 

شیئر: