Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوت شامہ سے محروم شخص کی پریشانیاں

  لندن ..... قدرت نے انسان کو احساسات اور ادراک کی جو صلاحیتیں عطا کی ہیں وہ بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں مگر دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو قدرت کی ان مہربانیوں سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہوپاتے۔ کچھ لوگ دیکھ نہیں سکتے ، کچھ سننے اور بولنے کی صلاحیتوں سے محروم ہوتے ہیں کسی کو کسی بھی چیز میں کوئی مزا نہیں ملتا وہ اچھا یا برا ہے اسکا ادراک وہ ہزار کوشش کے باوجود نہیں کرپاتے۔ ایسے ہی لوگوں میں ٹام ہرمین بھی ہے جو سونگھنے کی قوت سے محروم ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جسے طبی اصطلاح میں اناسومپاک کہا جاتا ہے۔ امریکی ریاست ایریزونامیں رہنے والا یہ شخص دنیا کے ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک ہے جو سونگھنے کی قوت سے محروم ہے۔ سونگھنے کی صلاحیتوں سے محرومی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ مختلف اشیائے خورونوش کی خوشبو بھی محسوس نہیں کرسکتا اور اس کیفیت کے نتیجے میں وہ ان چیزوں سے لطف اندوز نہیں ہوتا۔ 59سالہ ہرمین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ٹھیک ٹھاک تھا لیکن 35سال کی عمر میں سائیکل چلاتے ہوئے ایک حادثے سے دوچار ہونے کے بعد سے اپنی قوت شامہ گنوا چکا ہے مگر اس جیسے افراد کیلئے سائنسدانوں نے ایک خاص کٹ بھی تیار کرلی ہے جسکے طفیل ایسے لوگوں کی زندگی بدل سکتی ہے مگر ہرمین کا کہناہے کہ اسکے لئے دنیا کی ہر کشش ماند پڑ چکی ہے وہ دنیا کو چپٹی اور دو جہتی چیز سمجھتا ہے۔
 

شیئر: