Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ

 اسلام آباد..پاکستان نے پیر کو آبدوز سے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل 450کلومیٹر تک ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاکستان اس سے پہلے بابر ون اور ٹو کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر میزائل میں جدید ترین گا ئیڈنس سسٹم نصب ہے۔ یہ پاکستان کی دفاعی تاریخ میں اہم دن ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پرقوم کو مبارکباد ی ہے۔ 

 

شیئر: