Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹری کورٹس کے قیام میں توسیع کے لئے مشاورت

اسلام آباد... حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے مشاورت شروع کردی جلدآئینی ترمیم لائی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشاورت ہوگی اور فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا۔ 

شیئر: