Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،کرکٹ بورڈ

لاہور.... پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔ کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ سپر لیگ کا فائنل بہرصورت لاہور میں کھیلا جائے گا۔ غیر ملکی کرکٹرز اس کیلئے پاکستان آئیں یا نہ آئیں اب فائنل کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑی تو فائنل کیلئے دوبارہ ڈرافٹنگ ہوگی تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو منتخب کرکے فائنل میں شرکت کا موقع دیا جائے۔ بورڈ ترجمان نے بتایا کہ سپر لیگ کی مختلف فرنچائز ز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے پر آمادہ کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اگر یہ کرکٹر سیکیورٹی کے بہانے پاکستان آکر کھیلنے پر تیار نہ ہوئے تو متبادل منصوبہ بھی بنا لیا گیا ۔ پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے بھی اس حوالے سے اعلان کرچکے ہیں اور بورڈ ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سپرلیگ کا فائنل 7 مارچ کو لاہور میں ہوگا جبکہ 9 فروری سے شروع ہونےو الی لیگ کے بقیہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلئے ہیں جبکہ4 بلٹ پروف بسیں بھی خرید لی ہیں تاکہ کرکٹرز کی منتقلی کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ 
 

 

شیئر: