Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی کے ساتھ پھر بے خوف کرکٹ کھیلوں گا، یووراج

نئی دہلی.. ہندوستانی ٹیم کے آل راونڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اپنے انتخاب پر خوش ہوں۔ امید ہے کہ دھونی کے ساتھ مل کر ایک مرتبہ پھر بے خوف اور جارحانہ کرکٹ کا مظاہرہ کرسکوں گا۔ یووراج سنگھ ان3 سینیئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنی سیریز کیلئے اسکواڈ ز کا حصہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہوں ۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں دھونی کے ساتھ مل کر بیٹنگ سے بھرپور لطف اٹھاونگا۔ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ سیریز کی طرح مختصر فارمیٹ میں بھی ٹیم کامیابیاں سمیٹے۔ دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیت چکے ہیں۔ امید ہے اب کھلاڑی کے طور پر بھی زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ ان کا قیادت سے دستبردار ہونا خوش آئند ہے اور ان کیلئے ہر قسم کے دباو سے آزاد ہوکر صرف کھیل پر توجہ دینا آسا ن ہوجائے گا۔ دھونی ایسے کھلاڑی ہیں جو اب بھی ٹیم کی کامیابیوں میں بھرپور حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ مل کر بیٹنگ کرنے کا کئی مرتبہ موقع ملا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر کھل کر کھیلنے کیلئے بے چین ہوں۔ 
 

شیئر: