Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹوں کی بندش،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے جواب طلب کرلیا

نئی دہلی.. وزیراعظم نریندر مودی نے ہزار اور 500 کے نوٹوں کو منسوخ کرکے جو نقدی کا بحران پیدا کیا ہے اس کیخلاف اب پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میدان میں آگئی۔ کمیٹی نے اس بحران کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل ، وزارت خزانہ کی سیکریٹری اشوک لاسواسا اور سیکریٹری اقتصادیات شکتی کان داس سے جواب طلب کرلیا ۔ ان تینوں افسران کو کمیٹی کی طرف سے متعدد سوالات روانہ کئے گئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 جنوری تک اپنے جوابات کمیٹی کو بھیج دیں۔ یہی نہیں بلکہ 20 جنوری کو ان تینوں اعلیٰ افسران کو کمیٹی نے طلب کرلیا ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین و کانگریس کے سینیئر لیڈر کے وی تھامس نے بتایا کہ 20 جنوری کو کمیٹی کا اجلاس طلب کیاگیا اگر نوٹوں کی منسوخی سے پیدا ہونے والے بحران پر افسران کے جوابات تسلی بخش نہیں ہوئے تو پھر وزیراعظم نریندر مودی طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی کو اس معاملے میں شامل یا ملوث کسی بھی شخص یا افسر کو طلب کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
 

شیئر: