Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں 15 تا 20 فیصدافراد گھٹنوں کے مرض میں مبتلا

حیدرآباد۔۔۔’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘ ۔عصر حاضر کی تیز رفتار زندگی میں عموماً لوگوں کو جسمانی صحت پر توجہ دینے کا موقع کم ملتا ہے اوردن بہ دن بڑھتے ہوئے مسائل اور حالات انہیں وقت سے پہلے اعصابی تناؤ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیتے ہیں۔ انسانی جسم میں گھٹنے کو اہم مقام حاصل ہے۔ اسے مضبوط اور توانا رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے سلسلے میں پبلک گارڈن ورکرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باغ عامہ حیدرآباد میں ’’گھٹنے کا درد،اپنے گھٹنے کو نوجوان رکھیئے ‘‘کے موضوع پرسیمینار منعقدہوا جس میں مفید لکچرز پیش کئے گئے۔پروگرام  میں شریک ڈاکٹر متھن آچی، سینیئر کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک اینڈ جوائنٹ ری پلیسمنٹ سرجن نے کہا کہPulet Rich Plasma ایک ایسےخون سے بننے والا مادہ ہے جو گھٹنوں کو معمول کے مطابق رواں رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔ اسے طبی اصطلاح میں PRP کہاجاتا ہے۔ اس طرح کا انجکشن 3 ماہ میں ایک مرتبہ لگوانے سے گھٹنے کی تکلیف کم ہوسکتی ہے۔ آج کل گھٹنے کی نرم ہڈی کو تبدیل کردی جاتی ہے جس سے گھٹنے کو نئی زندگی مل جاتی ہے ۔متھن نے کہا کہ ہندوستان میں گھٹنوں کے مرض میں مبتلا افراد کی تعدادتقریبا 15 تا 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیراکی اور سائیکلنگ جیسی ورزش گھٹنوں کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے مفید ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -چٹ فنڈ کیا ہے؟اور کیوں برپا ہے مغربی بنگال میں ہنگامہ ؟

شیئر: