Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اغوابرائے تاون میں ملوث 4 بنگالیوں کو 3 برس قید

دوحہ ۔۔۔ اپیل کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ابتدائی عدالت کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے 4 بنگلہ دیشیو ں کو 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ مجرموں نے اپنے 2 ہم وطنوں کو اغوا کر کے ان سے زبردستی رقم چھیننے کے بعد انہیں قید کر دیا ۔ مجرموں کا مطالبہ تھا کہ مغوی بنگلہ دیش سے 55 ہزار ریال منگوائیں جس کے بعد انہیں رہا کیا جاسکتا ہے ۔ قطری نیوز ویب سائٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 2 بنگلہ دیشی کارکن کافی دنوں سے غائب ہیں جس پر انکی تلاش شروع کر دی گئی ۔ پولیس نے مغوی افراد کے دوستوں سے رابطہ کیا اور بالاخر اغوا کارو ںتک پہنچ کر دونوں مغویوں کو برآمد کرکے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کا مقدمہ ابتدائی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں مجرم قرار دیکر سزا سنادی گئی جس پر مجرموں نے رحم کی اپیل دائر کی جو مسترد ہو گئی ۔ اغوا کاروں کوقید کی سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کر دیاجائےگا۔ 
 

شیئر: