Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:اقامے کی تجدید کےلئے ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ

دوحہ۔۔۔قطری طبی کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کے طبی معائینہ کے لئے جدید مشنریز کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ گزشتہ برس کے دوران 7 لاکھ 70 ہزار تارکین کا طبی معائنہ کیاگیا ۔ قطری اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے ڈاکٹر ابراہیم نے مزید کہا طبی کونسل کی جانب سے جگر اور ایڈز کی جانچ کےلئے لیبارٹری میں جدید مشنری فراہم کی جارہی ہے تاکہ ان بیماریوں کی درست اور فوری تشخیص ممکن ہو سکے ۔ غیر ملکی ملازمین کے اقاموں کی تجدید اور اجراءکےلئے طبی کونسل کی جانب سے سرٹیفیکٹ کا اجرا لازمی امر ہے ۔ کونسل کی جانب سے وہ ملازمین جو ہوٹلوں ، کیفٹریا اور صالون میں کام کرتے ہیں انکا معائنہ باریک بینی سے کیا جاتا ہے تاکہ وبائی امراض میں مبتلا افراد کے بارے میں پیشگی معلو م ہو سکے ۔ 
 

شیئر: