Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوبرا نے امارات ایئر کی پرواز رکوا دی

دبئی ۔۔۔ کوبرا نے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 0863کو رکوا دیا۔ کارگو سیکشن میں کوبرا کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایئر لائن کے عملے نے مسافروں کو جہاز میں چڑھنے سے روک دیا ۔ پرواز مسقط سے دبئی جارہی تھی کہ کارگو سیکشن سے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ جہاز میں کوبرا موجود ہے جس پر مسافروں کو جہاز میں چڑھنے سے روک دیا گیا ۔ ایئر لائن کی انتظامیہ نے ماہرین کو طلب کیا جنہوں نے سانپ کارگو سیکشن سے نکالنے کے بعد باریک بینی سے جہاز کے دوسرے حصوں کا جائزہ لینے کے بعد پرواز کو روانہ کرنے کی اجازت دی ۔ پرواز میں ہونے والی تاخیر پر ایئر لائن کی جانب سے مسافروں سے معذرت کی گئی ۔ 

شیئر: