Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ سے پہلے رئیس کی پیشکش آئی،نواز الدین

ممبئی ..بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ’رئیس‘ میں کام کرنے کی پیشکش 4سال قبل ملی تھی۔ نواز الدین نے فلم میں پولیس افسر جبکہ شاہ رخ نے شراب اسمگلر کا کردار ادا کیا ہے۔ نواز الدین نے کہا کہ ’رئیس‘ کی پیشکش شاہ رخ خان سے پہلے میرے پاس آئی تھی۔ اس میں میری شریک اداکارہ شویتا ترپاٹھی کا بڑا کردار ہے۔ شویتا نے ایک دن مجھے فون کر کے پوچھا کہ کیا میں راہل ڈھولکیا کی فلم کرنا چاہوں گا؟ یہ اس وقت کی بات اس وقت کی ہے شاہ رخ خان فلم سے جڑے بھی نہیں تھے۔ نواز الدین سے جب یہ پوچھا گیا کہ رئیس عالم کے کردار کے لئے وہ ڈھولکیا کی پہلی پسند تھے؟ انہوںنے کہا اس بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ فلم 25 رئیس جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ 

 

شیئر: