Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجبور باپ وڈیو گیمز فروخت کرنے لگا

  پینسلوانیا ..... 27سالہ شخص وڈیو جرنلسٹ کرسٹوف ایل کنگ کو سرطان کا مرض لاحق ہے۔ وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ کرسٹوفر کا تعلق اوسط گھرانے سے ہے جہاں کمانے والوں کی تعداد اس کے علاوہ شاید ہی کوئی دوسرا شخص ہو۔ اسلئے اس نے اپنے طبی اخراجات پورے کرنے کی غرض سے وڈیو گیمز بیچنا شروع کردیئے تاکہ گھر والوں پر اسکے علاج کا مالی بوجھ کم سے کم ہوسکے ۔ وہ اس طرح اپنے علاج کیلئے رقم بھی جمع کرچکا ہے ۔ یہ رقم 11400پونڈ ہے جبکہ اسے مجموعی طور پر 15ہزار پونڈ کی ضرورت ہے۔ اسے جو کینسر ہوا ہے وہ ٹرمینل کینسر کہلاتا ہے اس میں ہر سال برطانیہ میں 12ہزار افراد مبتلا ہوتے ہیں۔27سالہ کرسٹوفر 2بچوں کا باپ ہے اور اب اپنی وڈیوز وائرل ہوجانے کے بعد سے عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور لوگ اسکی مدد کیلئے پورے خلوص سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
 

شیئر: