Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاحانہ بیٹنگ کے لئے بھاری اور موٹے بیٹ

ممبئی...کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جارحانہ بیٹنگ دورحاضر کے کرکٹ کا بنیادی جزو بن چکی ہے اور اب اسے قوانین یا کرکٹ بیٹس کا سائز کم کرکے نہیں روکا جاسکتا۔ ہند میں کرکٹ بیٹس تیار کرنے والی معروف کمپنی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ قوانین تیار کرنے والی میرلی بون کلب کی جانب سے بیٹس کا سائز او رموٹائی کم کرنے کی سفارشات کے باوجود ہمارے پاس بھاری اور موٹے بیٹس کے آرڈر آرہے ہیں۔ معروف کھلاڑی ابراہم ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ وارنر بھی ہمارے مستقل گاہک ہیں۔ چند ہفتے پہلے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں قائم میرلی بون کرکٹ کلب نے مختلف سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماردھاڑ نے کرکٹ کا اصل حسن ختم کردیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کرکٹ بیٹس کا وزن ، چوڑائی اور موٹائی میں کمی کی جائے۔ حالیہ دنوں میں تمام معروف اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کرکٹ بیٹس کا بھی تذکرہ کیا گیا اور ان کے سائز کا تجزیہ 50 ، 60 سال قبل استعمال ہونے والے بیٹس سے کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ابراہم ڈی ویلیئرز نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 31 گیندوں پر جو سنچری مکمل کی اس کیلئے انہوں نے جو بیٹ استعمال کیا ۔قدیم دور کے کھلاڑی ایسے بیٹس سے کھیلنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ گزشتہ چند سالوں سے مختصر دورانئے اور خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مقبولیت میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی بنیادی وجہ جارحانہ بیٹنگ ہی ہے۔

شیئر: