Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہین اور سمجھدار روبوٹ شطرنج کھیلنے لگا

  لاس ویگاس...... کنزیومر الیکٹرانک شو میں ایک ایسا روبوٹ بھی پیش کیا گیا ہے جو شطرنج کے کھیل میں آپ کا ساتھی بن سکتا ہے۔ تائیوانی انجینیئروں کا تیار کردہ یہ روبوٹ ایک ایسا شاہکار ہے جس میں روبوٹ کو مثالی ذہانت دی گئی ہے۔ جسے وہ بخوبی بروئے کار لا رہا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں نے اسکی کارکردگی کو انٹیلی جنٹ ویژن کا نام دیا ہے۔ یہ آپ کے پیالے میں کافی بھی ڈال سکتا ہے اور بچھی ہوئی بساط پر مہرے کو بھی موقع مصلحت کے تحت آگے پیچھے کرسکتا ہے۔ سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ مختلف چیزوں اور انکے محل وقوع کو دوسرے روبوٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر بلکہ 100فیصد درست انداز میں پہچان سکتا ہے۔ اسکی خوبیاں اس قابل ہیں کہ اسے کوئی اچھا آجر مل جائے تو یہ ملازمت کرناشروع کردے یا مصاحب کے طور پر اسکے ساتھ رہے۔
 

شیئر: