Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ ہند، اسٹیواوکیف بگ بیش سے دستبردار

سڈنی.. آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر اسٹیو اوکیف دورہ ہند کی تیاری کیلئے بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے ۔ اس سے قبل اسٹیو پاکستان کیخلاف سیریز میں مصروف تھے اور اب انہوں نے بگ بیش کے باقی میچوں میں حصہ لینے کے بجائے آئندہ ماہ ہونے والے دورہ ہند کیلئے تیاری شروع کردی ۔ اسٹیو اوکیف آسٹریلوی ٹیم کے3 اسپنرز میں سے ایک ہیں،انہیں دورہ ہند کیلئے اسپن وکٹوں پر کامیابی کے حوالے سے اہمیت دی جارہی ہے۔ 

شیئر: